موڈ ڈس آرڈر ٹیسٹ (Mood Disorder Questionnaire – MDQ)

درج ذیل سوالات کا جواب دیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آپ کو بائپولر ڈس آرڈر یا موڈ ڈس آرڈر کے کسی بھی علامات کا سامنا ہے یا نہیں۔ ہر سوال کے جواب میں "ہاں" یا "نہیں" لکھیں، اور آخری حصے میں اپنے جوابات کو دیکھتے ہوئے ان کی شدت کا اندازہ کریں۔

1.

کیا آپ ہائپر موڈ کا سامنا کرتے ہیں کہ آپکا مزاج غیر معمولی حد تک خوش، پرجوش، اور توانائی سے بھرپور ہوجا تا ہو؟

Question 1 of 15

2.

کیا کبھی آپ کا مزاج حد سے زیادہ چڑچڑا ہوتا ہے کہ جس کے نتیجے میں آپ دوسروں پر چیختے ہوں یا دوسروں کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوں؟

Question 2 of 15

3.

کیا آپ کبھی اپنے آپ کو عام حالات سے بہت زیادہ خود اعتماد محسوس کرتے ہیں؟

Question 3 of 15

4.

 کیا آپ کبھی عام حالات سے بہت کم نیند لے کر بھی اپنے اپ کو اتنا ہی فریش محسوس کرتے ہیں جتنا پوری نیند لینے سے کرتے ہیں؟

Question 4 of 15

5.

کیا آپ نے کبھی یہ محسوس کیا ہے کہ آپ کی باتیں کرنے کی رفتار معمول سے بہت زیادہ تیز ہو گئی ہے یا آپ معمول سے بہت زیادہ باتیں کرنا شروع ہو گئے ہیں؟

Question 5 of 15

6.

کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوا ہے کہ آپ کے ذہن میں بے شمار خیالات کی بھرمار ہےاور آپ اپنے ذہن کو معمول کی اطمینان والی حالت میں نہیں لا سکتے؟

Question 6 of 15

7.

کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوا ہے کہ آپ زیادہ سرگرم، زیادہ پرجوش، یا زیادہ انرجیٹک ہو گئے ہوں؟

Question 7 of 15

8.

کیا آپ کو کبھی یہ محسوس ہوا ہے کہ آپ خلاف توقع بہت زیادہ گھلنے ملنے والے بن گئے ہیں؟

Question 8 of 15

9.

کیا آپ نے کبھی یہ محسوس کیا ہے کہ آپ زیادہ خرچ کر رہے ہیں یا زیادہ پیسہ ضائع کر رہے ہیں؟

Question 9 of 15

10.

کیا آپ نے کبھی یہ محسوس کیا ہے کہ آپ کے فیصلے زیادہ خطرناک یا بے دھڑک ہو گئے ہیں؟

Question 10 of 15

11.

کیا آپ نے کبھی یہ محسوس کیا ہے کہ آپ کی دلچسپیاں زیادہ ہو گئی ہیں، یا آپ نے نئے مشاغل شروع کیے ہیں؟

Question 11 of 15

12.

کیا آپ نے کبھی یہ محسوس کیا ہے کہ آپ کے خیالات یا کاموں میں زیادہ تیزی آ گئی ہے

Question 12 of 15

13.

کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ آپ کے رویے میں تبدیلیاں آئی ہیں؟

Question 13 of 15

14.

کیا ان تبدیلیوں نے آپ کی زندگی کے کسی اہم حصے (یعنی آپ کے کاروبار، نوکری، گھریلو زندگی، دوست احباب سے ملنے ملانے کے معاملات، یا  آپ کے تعلقات) پر اثر ڈالا ہے؟

Question 14 of 15

15.

کیا یہ تبدیلیاں ایک ہی عرصے میں واقع ہوئی ہیں؟

Question 15 of 15


 

dimagh.pk
Logo
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Shopping cart